کھیل
28 نومبر ، 2016

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقہ کلین سوئپ نہ کرسکا، ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقہ کلین سوئپ نہ کرسکا، ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

مصنوعی روشنی اور گلابی گیند نے جنوبی افریقی کیمپ میں تاریکی کردی۔ کلین سوئپ کا ہدف لیے ایڈیلیڈ میں جانے والے پروٹیز ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں 7وکٹ سے شکست کھاگئی۔

کینگروز نے میچ تو جیت لیا لیکن سیریز 1-2 سے ہارگئے۔ فاتح ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 194 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسٹیفن کک 81 اور کوئنٹن ڈی کاک صفر پر کھیل رہے تھے۔

کوئنٹن ڈی کاک 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، اسٹیفن کک اور ورنن فلینڈر نے 34 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا اسکور 235 تک پہنچایا۔ فلینڈر 17 رنز بناکر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے، جبکہ اسٹیفن کک نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلیا کو جیت کےلئے 127 رنز کا ہدف دیا۔ مچل اسٹارک نے4، نیتھن لائن نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر 47 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ میٹ رینشا 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کائل ایبٹ اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مزید خبریں :