29 نومبر ، 2016
کولمبیا میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر نے کے نتیجے میں 76 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ پانچ افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چارٹر کیا گیا طیارہ کولمبیاکے شہر Medellin کے نزدیک گر کر تباہ ہوا،طیارے میں برازیلی فٹ بال کلب کی ٹیم کے کھلاڑی، صحافی اور عملے کے ارکان سمیت 81 افراد سوار تھے۔
اب تک76 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔جب کہ پانچ افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے،تیز بارش کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔