دنیا
29 نومبر ، 2016

حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا

حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا۔سرینگرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریت رہ نما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے منگل کو حراست میں لیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق یسین ملک کو اسوقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک مقامی مسجد کے باہرموجود تھے۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کےرہ نما یسین ملک اس سے قبل بھی کئی روز بھارتی حراست میں رہے جہاں انھیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

منگل کو یاسین ملک جب ایک مسجد سے نمازکی ادائیگی کےبعد باہر نکلے تو انھیں بھارتی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

 

مزید خبریں :