دنیا
29 نومبر ، 2016

نائیجیریا :خانہ جنگی اور قحط ،75 ہزار بچوں کی جانوں کو خطرہ

نائیجیریا :خانہ جنگی اور قحط ،75 ہزار بچوں کی جانوں کو خطرہ

خانہ جنگی، قحط اور بھوک نے نائجیریا کے شمال مشرقی حصوں میں پنجے گاڑھ لئے ہیں، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، اور کہا ہے کہ فوری مدد فراہم نہیں کی گئی تو پچھترہزار نائجیرین بچے اگلے کچھ مہینوں میں فاقہ کشی سے موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ نہ ان خاندانوں کے سر پر چھت ہے،بھوک مٹانے کو خوراک نہیں اورسوالیہ نظریں اور قحط زدہ چہرے لئےنائجیریا کے ہزاروں بچے دنیا کی طرف مدد کے لئے دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائیوں کے نتیجے میں زراعت ختم اور کاروبار تباہ ہوگئے، اور فاقہ کشی اور قحط کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے،اور یہ قحط اگلے چند مہینوں میں پچھتر ہزار بچوں کی جان لے سکتا ہے ۔

اقوام متحدہ کے مطابق چار لاکھ بچوں کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے، جس کے لئے اقوام متحدہ کو دوسرے ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔ 

 

مزید خبریں :