دنیا
29 نومبر ، 2016

جنوبی کوریا کی صدرعہدہ چھوڑنے پر تیار

جنوبی کوریا کی صدرعہدہ چھوڑنے پر تیار

جنوبی کوریا کی کرپشن کے الزامات کی زَد میں آئی ہوئی خاتون صدر پارک گُن ہَے نے کہا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں لیکن چاہیں گی کہ اُن کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ملکی پارلیمان کرے۔

ٹیلی وژن پر اپنے ایک خطاب میں خاتون صدر نے کہا کہ وہ ملک کے عوامی نمائندوں کو اس فیصلے کا اختیار دینے کے لیے تیار ہیں کہ وہ کب تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گی۔

پارک کی عوامی مقبولیت گزشتہ ہفتے کم ہو کر صرف چار فیصد تک آ گئی تھی۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اپنی ایک قریبی دوست چوئی سُون سِیل کو ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دی۔ چوئی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔

 

مزید خبریں :