دنیا
29 نومبر ، 2016

سعودی عرب : تیز بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب

سعودی عرب : تیز بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب

 

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں تیز بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آ گئیں، کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

ریاض اور شقراءکمشنری میں بارشوں سے متعدد سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں جبکہ کئی انڈر پاس میں پانی جمع ہوگیا ہے۔محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شقراء میں سڑکیں زیر آب آنے سے متعدد گاڑیوں اور املاک کو نقصان ہوا۔ دوسری جانب عسیر اور باحہ ریجن میں دھند کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہے۔

مزید خبریں :