دنیا
29 نومبر ، 2016

مقبوضہ جموں: بیس حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد7ہوگئی

مقبوضہ جموں: بیس حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد7ہوگئی

مقبوضہ جموں میں نگروٹا بیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح مسلح افراد نے مقبوضہ جموں میں نگروٹا بیس پر حملہ کیا تھا ،جس میں ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی تھی۔

تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجیوں میں دوافسران بھی شامل ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نگروٹا بیس حملے کے بعد آپریشن میں 3حملہ آور بھی ہلاک ہوئے،اسکے علاوہ بھارتی میڈیانے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ نگروٹا بیس حملہ میں16یرغمالیوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔

 

مزید خبریں :