دنیا
30 نومبر ، 2016

ایران سے معاہدہ توڑنا انتہائی حماقت ہوگی، سی آئی اے

ایران سے معاہدہ توڑنا انتہائی حماقت ہوگی، سی آئی اے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے نومنتخب صدرٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ توڑنا تباہ کن اور حماقت کی انتہا ہوگا ۔

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ توڑنے کی بات کی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں جان برینن نے شام میں صورتحال کی خرابی کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی وعدوں سے ہوشیار رہیں۔

جان برینن نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ توڑا گیا تو دیگر اقوام کا بھی جوہری پروگرام شروع کرنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، جوکہ امریکی مفادات کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

مزید خبریں :