دنیا
30 نومبر ، 2016

بھارت اور بنگلہ دیشی میں دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

بھارت اور بنگلہ دیشی میں دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور بنگلہ دیشی صدر عبدالحامد کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، کسی بھارتی وزیر دفاع کا پینتالیس سال میں یہ پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔

ترجمان بنگلہ دیشی صدارتی محل کے مطابق ملاقات میں صدر حامد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف بنگلہ دیش کی زیرو ٹالراینس پالیسی ہے، بنگلہ دیش بھارت سے فوجی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔

بنگلہ دیشی صدر نے 1971 کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں بھارتی تعاون پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں منوہر پاریکر نے کہا کہ دہشتگردی عالمی خطرہ ہے، بھارت خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے، باہمی دفاعی تعاون کے لیے دونوں ممالک کی مشترکا کوششوں کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں :