کھیل
24 جون ، 2012

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرادیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرادیا

کوالالمپور … انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم آخری گیند پر 2 رنزبنانے میں ناکام رہی۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 287 رنز بنائے، سمیع اسلم نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 121 رنز کی اننگز کھیلی، انعام الحق 88 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ بھارت کے روش کلاریا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم وجے زھول کی ناقابل شکست سنچری کے باوجود بھی ہدف نہ حاصل کرسکی اور ایک رن پہلے ہی ہمت ہار گئی۔ 287 کے جواب میں بھارتی ٹیم 7 وکٹ پر 286 رنز بناسکی۔ وجے زھول نے 109 رنز بنائے، آخری گیند پر بھارت کو 2 رنزبنانے تھے لیکن محسن سعید رن بنانے میں ناکام رہے ۔

مزید خبریں :