02 دسمبر ، 2016
اپنی جان کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا نے والے 15 سالہ طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر بنی فلم سیلوٹ آج ریلیز کی جارہی ہے۔
شہید اعتزاز حسن کے والد کا کہنا ہےکہ اس فلم سے اُن کے بیٹے کی قربانی اور بہادری کا پیغام گھر گھر پہنچے گا۔
یہ فلم خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر بنائی گئی ہے، بہادر اور پرعزم اعتزاز نے 3 سال پہلے اسکول کے قریب دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بناکر اپنی جان کا نذرانہ دیا تھااور سیکڑوں طلبہ کی جان بچا ئی تھی۔
فلم میں اداکار عجب گل نے اعتزاز حسن کے باپ اور صا ئمہ نے ماں کا کردار ادا کیا ہے۔