انٹرٹینمنٹ
02 دسمبر ، 2016

لاہور:پولیس کا قسمت بیگ کے قاتل پکڑنے کا دعویٰ

 

 

لاہور میں اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر قسمت بیگ کے قتل کےملزمان پکڑے گئے ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے تاجر نے 3 کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر قسمت بیگ کے قتل میں شوبز کے لوگ ملوث ہیں، مزمل نامی شخص نے پہلے پروموٹ کیا توقعات پر پورا نہ اترنے پر ٹارگٹ کرکے ہلاک کرا دیا ۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو موبائل فون ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں، ٹارگٹ کلنگ ہے۔

رانا ثنااللہ نےبتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔پروموٹرمزمل کی ہدایت پرعمل نہ کرنےکی وجہ سےاسےقتل کیاگیا۔

مزید خبریں :