24 جون ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں 26جون سے قومی سطح کا آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان صدر بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن وچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ٹورنامنٹ سید فقیر حسین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ چار روزہ ٹورنامنٹ میں باکسنگ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مختلف محکموں و اداروں کے علاوہ صوبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاک آرمی، نیوی، ائیر فورس، واپڈا، ریلوے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پی ٹی اور دیگر ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لئے کوئٹہ کی پولیس لائن میں تمام تر ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں ، باکسنگ ٹورنامنٹ 29جون تک جاری رہے گا۔قومی سطح کے باکسنگ ٹورنامنٹ کا کوئٹہ میں انعقاد اس لحاظ سے اچھی خبر ہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اگلے ماہ سے کوئٹہ میں ہونے والی بین الصوبائی گیمز ملتوی کئے جاچکے ہیں ۔