03 دسمبر ، 2016
ہنگو میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،دھماکا غبارے میں گیس بھرنے کے دوران ہوا۔
وراستہ چوک کی ایک دکان میں غبارہ بھرنے والے سلنڈر میں غبارے میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہو گیا جس سے خان محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق اورایک شخص طوری گل معمولی زخمی ہو گیا۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا ، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔