کھیل
24 جون ، 2012

بین الاقوامی چیمپئن شپ : پاکستان جوڈو ٹیم 27جون کو ایران روانہ ہو گی

کراچی …بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی جوڈو ٹیم 27جون کو ایران کے لیے روانہ ہو گی۔ یہ بات جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد نے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بتائی۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم تہران میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے بعدساوتھ ایشئین گیمز کی تیاری کے لیے ایک ماہ کی تربیت بھی حاصل کرے گی۔ تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے بہترین مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو بلیک بیلٹس اورسرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

مزید خبریں :