09 دسمبر ، 2016
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن(انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے) بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سیمناراورکانفرنسز منعقد کی جائیں گی جن میں معشیت پرکرپشن کے برے اثرات زیر بحث آئیں گے۔
اقوام متحدہ نے 31 اکتوبر 2003 کو ایک قرارداد کے ذریعے 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کی منظور دی تھی جس کامقصد عوام کو کرپشن کے خلاف آگاہی دینا اور اس کے خاتمے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔