انٹرٹینمنٹ
10 دسمبر ، 2016

برینجلینا کے بعد ایک اور جوڑی کا راہیں جدا کرنے کافیصلہ

برینجلینا کے بعد ایک اور جوڑی کا راہیں جدا کرنے کافیصلہ

رواں سال ہالی ووڈ اداکاروں کیلئے بھاری ثابت ہوا اور اہم جوڑیوں نے اپنے راستے ایک دوسرے سے علیحدہ کر لئے۔اب جارج کلونی اور امل کلونی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں پھیل گئیں۔

میڈیا میں ہالی و وڈ کے نامور اداکارجارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں تو اس جوڑی کے درمیان ہونے والی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں شمار کی جائے گی۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں شخصیات نے اپنے راستے جدا کرکے الگ رہنا شروع کر دیا ہے اور دونوں طلاق لینے پر رضامند ہیں۔ اگراس جوڑی کی راہیں الگ ہوئیں تواس طلاق کی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالرز ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج اور امل کے درمیان کشیدگی یہ وجہ امل کی اولاد کی خواہش تھی اور اب افواہیں ہیں کہ دونوں کی جانب سے جلد طلاق کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 2016میں بریڈ پِٹ اور انجلینا جولی، نومی واٹس اورلیو شرایبر، جانی ڈیپ اور امبر ہیرڈ، ڈریو بیری مور اوروِ ل کوپل مین،ٹوبی میگوائراورجینفر میئرسمیت کئی نامور فلمی ستارے ایسے ہیں جو ایک دوسرے سے جُدا ہوئے اور ان خبروں سے ان کے پرستاروں کو شدید دھچکا لگا جبکہ یہ خبریں ہیڈ لائنز میں بھی نمایاں رہیں۔

 

 

مزید خبریں :