خصوصی رپورٹس
10 دسمبر ، 2016

ٹرمپ کا اپنا طیارہ ائیر فورس ون سے کم نہیں

ٹرمپ کا اپنا طیارہ ائیر فورس ون سے کم نہیں

 

سرفراز راجا...ائیر فورس ون دنیا کا محفوظ ترین جہاز ہے، ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ وہ اس طیارے کو دیکھے اور اس میں سفر تو ایک خواب ہی سمجھا جاتا ہے لیکن نومنتخب امریکی صدر کو اس میں زیادہ دلچسپی نہیں، ان کا اپنا طیارہ بھی ائیر فورس ون سے کم نہیں ۔

دنیا کے 2 مشہور ترین جہاز امریکی صدر کا طیارہ ائیرفورس ون دوسرا نو منتخب امریکی صدر کا ذاتی طیارہ جسے اب ٹرمپ ائیر فورسن ون کہا جاسکتا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر نے بوئنگ کمپنی کے ساتھ نئے ائیرفورس ون طیارے کی ڈیل کینسل کردی، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ شاید عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد بھی اپنا ہی طیارہ استعمال کریں گے۔

امریکی صدر کا طیارہ ایئرفورس ون دنیا کا محفوظ ترین طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جدید سہولتوں سے آراستہ لیکن ٹرمپ کا طیارہ بھی کم نہیں، ائیر فورسن ون کا سائز بوئنگ 747 سائز میں بڑا ہے، اس کی 225 فٹ 2 انچ لمبائی، 195 فٹ 8 انچ چوڑائی ہے۔

ٹرمپ ائیر فورس ون کی لمبائی 153فٹ 11 انچ جبکہ چوڑائی 134 فٹ 8 انچ ہے، ائیر فورس ون کی 70 نشستیں ہیں جبکہ ٹرمپ طیارے میں 43 افراد کی گنجائش ہے، ائیر فورسن ون کی حد رفتار 700 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ ٹرمپ کا طیارہ 660 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتا ہے۔

ائیر فورسن ون میں ایک چھوٹا اسپتال بھی موجود ہے تو شوبز سے قربت کی وجہ سے ٹرمپ نے اپنے جہاز میں جدید مووی تھیٹر بھی بنا رکھا ہے۔

امریکی سیکیورٹی حکام یقیناً چاہئیں گے کہ ٹرمپ ائیر فورس ون ہی استعمال کریں لیکن ٹرمپ اس میں کچھ زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہے جس کی وجہ ہے ان کا اپنے طیارے سے لگاؤ اور شاید یہی طیارہ دوران صدارت بھی ان کا ہمسفر رہے۔

مزید خبریں :