10 دسمبر ، 2016
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا بڑھانے کی تجویز دے دی، جرمانوں میں اضافے کی تجویز سیکریٹری داخلہ کو ان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5 ہزار کردیا جائے،ان کے خط میں کہا گیا ہے کہ کم جرمانے کی وجہ سے ون وے کی خلاف ورزی بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ ٹریفک سگنل توڑنے پر بھی جرمانہ 500 روپے کی بجائے 2ہزارروپے جبکہ کالے شیشوں پر جرمانہ 500 سے بڑھاکر 3ہزارروپے کر دیا جائے۔
کمشنر کراچی نے اپنے خط میں ٹریفک سگنل توڑنے پر 500 کی بجائے 2ہزار روپے جرمانہ کرنے، لاپروائی سے ڈرائیونگ پر جرمانہ 2ہزار سے بڑھا کر 3ہزارروپے کرنے جبکہ غلط پارکنگ پر ایک ہزار کی بجائے 2ہزارروپے جرمانہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔