11 دسمبر ، 2016
قائداعظم ٹرافی کے 5 روزہ ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے پہلے روز ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں حبیب بینک کی ٹیم 236رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں واپڈا نے بغیر کسی نقصان کے 23رنز بنائے ہیں۔
رمیز عزیز90 عبدالرحمان53 فہیم اشرف44 رنز نمایاں کے ساتھ اسکورر رہے۔ فاسٹ بولر محمد آصف نے29 رنز کے عوض4، محمد عرفان34 کے عوض3 خالدعثمان نے40 رنز کے عوض2 وکٹ لیے ہیں۔