خصوصی رپورٹس
11 دسمبر ، 2016

گیارہ دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن ہے

گیارہ دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن ہے

راحیلہ الطاف...اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہاڑوں کا عالمی دن آج یعنی 11دسمبر کو منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

11دسمبر کو پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغاز 2002میں کیا گیا تھا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے 2002کو پہاڑوں کا سال قرار دیا تھا۔

اس قرارداد میں دنیا بھرمیں پہاڑیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے۔

 

مزید خبریں :