دلچسپ و عجیب
11 دسمبر ، 2016

لندن: کرسمس کے موقع پر ریسٹورنٹ مالک کا انوکھا اعلان

لندن: کرسمس کے موقع پر ریسٹورنٹ مالک کا انوکھا اعلان

نیلمہ خان...دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وہیں لندن میں قائم ایک ریسٹورنٹ کے مسلمان مالک نے کرسمس کے موقع پر بے گھر اور بزرگ افراد کے لئے مفت کھانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈ کپ کے علاقے میں واقع ’شیش ریستوران‘ نے مقامی آبادی کو ایک پوسٹر کے ذریعے دعوت دی ہے کہ 25دسمبر کو ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے حاضر ہیں۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ اس اہم دن کے موقع پر کوئی بھی شخص اکیلے کھانا نہ کھائے۔ اس ریسٹورنٹ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اعلان کردہ دعوت دوپہر12 سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔

مینو میں سوپ، چکن چیزرول، ویجی ٹیبل چیزرول، چکن شیش اور میٹھے میں چاولوں کی پڈنگ شامل ہیں۔

 

مزید خبریں :