کاروبار
11 دسمبر ، 2016

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

 

عالمی مارکیٹ میں سونا سستاہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 49 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کمی کے بعد11 سو 60 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس سے 24 قراط سونا 200 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 42 ہزار 685 روپے پر آگئی ہے ۔

صرافہ بازار میں 22 قراط 10 گرام سونا 157روپے سستاہوکر 39 ہزار 128 روپے کا ہوگیا ہے ۔

مزید خبریں :