کاروبار
11 دسمبر ، 2016

سندھ بھر میں سی این جی فوری بند کرنے کا فیصلہ

سندھ بھر میں سی این جی فوری بند کرنے کا فیصلہ

 

سوئی سدرن کے نظام میں اچانک گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق دوپہر 12سے رات 12 بجےتک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ عید میلاد النبیﷺ قریب ہے ،دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں،جن میں چھوٹی بڑی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں ،سی این جی کی بندش کے فیصلے سے عیدمیلاد النبیﷺ کی ریلیاں اور جلوس متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :