12 دسمبر ، 2016
ہولی وڈ کی کامیاب سپر ہیرو فلم پروڈکشن کمپنی کی نئی فلم ' سپائڈر مین : ہوم کمنگ ' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جو یقیناً کامیاب فلم سپائڈر مین کی یادیں اس کے مداحوں کے دلوں میں تازہ کردے گی۔
ماورل کی گزشتہ ریلیز سپر ہیرو فلم ’کپٹن امریکا: سول وار‘ میں سب سے ہی ہولی وڈ اداکار ٹام ہولینڈ کے کردار کو خوب سراہا تھا، انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تجزیہ کاروں سے لے کر کامک بک پڑھنے والوں تک سب کا دل جیت لیا۔
اور مارول کمپنی نے صحیح وقت میں ٹام ہولینڈ کے اس کردار کو لے کر ایک مکمل فلم بناڈالی۔سونی کولمبیا اور مارول سٹوڈیوز نے مل کر اس ٹریلر کو ریلیز کیا، جس میں آخر کار سپائڈر مین کو کافی بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔
اس فلم میں پرانی سپائڈر مین فلم کی طرح ایک نوجوان لڑکے کو پیش کیا گیا جو اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سپر ہیرو کی طاقتوں کو سنبھالتا ہے، فلم میں ہولی وڈ کے کامیاب اداکار رابرٹ ڈاونی جونیئر نے بھی اپنے کردار ٹونی اسٹارک کے ساتھ معاون کردار ادا کیا۔