پاکستان
25 جون ، 2012

پاکستان دنیا میں تنہاء رہ گیا،نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے،محمود اچکزئی

پاکستان دنیا میں تنہاء رہ گیا،نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے،محمود اچکزئی

کوئٹہ…پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت خطرناک حالات سے دوچارہے،ہم اسلام اورپاکستان کے حق میں بات کرتے ہیں،یہاں صادق شہیدگراوٴنڈپر پیر کو جلسہ عا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے متعلق ہماری باتوں کوسنجیدگی سے لیاجاناچاہیے،ہم وطن کو توڑنا نہیں چاہتے،چیئرمین پشتونخواہ میپ نے مزید کہا کہ یہ 5 قومیتوں کا ملک ہے، پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی طور پر تنہا ہوگیا،ملک بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نیا عمرانی معاہدہکیا جائے،پاکستان کی سیاست میں افواج اورایجنسیوں کا کردار ختم کیا جائے،انھوں نے کہا کہ ہر قوم کو اس کے وسائلپر حق دیا جائے۔

مزید خبریں :