دلچسپ و عجیب
14 دسمبر ، 2016

تائی پے اور بیجنگ میں سال کا آخری سُپر مون

تائی پے اور بیجنگ میں سال کا آخری سُپر مون

تائی پے اور بیجنگ میں سال کے آخری سُپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔

تائیوان کے دارلحکومت تائی پے اور چین کے دارالحکومت بیجنگ کے آسمان پر گزشتہ رات نمودار ہونے والاچاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن تھا جس سے ہر جانب مبہوت کن چاندنی پھیلی دکھائی دے رہی تھی۔

'سپر مون کہلانے والا چانداس وقت زیادہ روشن اور معمول سے بڑا دکھا ئی دیتا ہے جب زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کم رہ جاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق یہ سُپر مون ایشیا ء میں2016کا آخری سُپر مون تھا جس نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا ۔

 

مزید خبریں :