15 دسمبر ، 2016
حلب کی صورتحال پر بحث کے لئے عرب لیگ نے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق عرب لیگ نے جمعرات کے روز مصری دار الحکومت قاہرہ میں جنرل سکریٹریٹ میں مندوبین کی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا، اجلاس میں حلب میں انسانی بحران کی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا اور عالمی برادری کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے مندوب احمد قطان نے حلب میں جاری انسانوں کے قتل عام کو دنیا کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔ دریں اثنا تیونس کے مندوب نے شریک مندوبین کو وزرائے خارجہ کے سطح کا ہنگامی اجلاس پیر کو منعقد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا، یہ اجلاس کویت کی درخواست پر بلایا جارہا ہے۔