15 دسمبر ، 2016
امریکی ٹی وی کے مطابق پیوٹن نے امریکی انتخابی نتائج میں ہیکنگ کے ذریعے رد و بدل کرایا۔
امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن ہیکنگ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کی شکست میں ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں۔
اس سے قبل ایک اہم امریکی خفیہ ادارے نے بھی اسی قسم کا انکشاف کیا تھا کہ حالیہ صدارتی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن براہ راست ملوث تھےا ور انھوں نے ہیکنگ کے ذریعے مسز ہیلری کلنٹن کی شکست میں کردار ادا کیا۔