دلچسپ و عجیب
16 دسمبر ، 2016

کیلی فورنیا: دھڑ جڑی بچیاں، کامیاب آپریشن کے بعد پہلی ملاقات

کیلی فورنیا: دھڑ جڑی بچیاں، کامیاب آپریشن کے بعد پہلی ملاقات

 

اوسامہ خالد...امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈھائی سالہ دھڑ جڑی بچیوں کے کامیاب آپریشن کے بعد پہلی ملاقات کروا دی گئی ہے۔

گذشتہ دنوں ہونے والے ایک کامیاب آپریشن کے بعد ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے والی دونوں بچیوں نے پہلی مرتبہ ایک دوسرے کو روبرو دیکھا، تو والدین بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

ایوا اور ایریکا نامی یہ دونوں بچیاں سرجری کے بعد تیزی کے ساتھ شفایاب ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں بچیوں کو 6دسمبر کو 18گھنٹے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد ایک دوسرے سے جدا کیا گیا، تاہم یہ اب بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

 

مزید خبریں :