25 جون ، 2012
لاہور … لاہور پریمیئر ویمن ٹی 20 لیگ میں لاہور لائنز نے لاہور ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینرڈ کالج لاہور میں اسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹی20 ایونٹ میں لاہور ٹائیگرز کی ٹیم 96 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ثانیہ خان نے 35، سدرا امین نے 20 اور فرزانہ شفیع نے 19 رنز بنائے، ایلزبتھ خان نے 5 اور صباحت رشید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور لائنز نے 15 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ ارم جاوید نے نے 55 اورفرح نعیم نے 30 رنز ناٹ آوٴٹ بنائے ۔