دنیا
17 دسمبر ، 2016

ترکی میں بم دھماکا، 13 فوجی جاں بحق ، درجنوں زخمی

 

ترکی کے ایک وسطی شہر قیصریہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی جاں بحق جبکہ 48 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ٹی وی کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس بنی، دھماکے کےوقت بس میں عام شہری بھی سوار تھے ۔

قبل ازیں مقامی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا تھا کہ وہاں متعدد لاشیں لائی گئی ہیں، تاہم اموات  یا ان کی تعداد کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کا ابھی تک انتظار ہے۔

یہ بس ایک یونیورسٹی کیمپس کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بنی ،جس کی وجہ سے عام شہری بھی اس کا نشانہ بنے،شہر کی ایک یونیورسٹی کے سامنے ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس میں ترک فوجی سوار تھے۔

یاد رہے کہ 9 دسمبرکو استنبول میں بھی 2 دھماکے ہوئے تھے، جن میں کم از کم 38 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دونوں دھماکوں کی ذمے داری ’’کردستان فریڈم فیلکنز‘‘ نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔

مزید خبریں :