شہر شہر
18 دسمبر ، 2016

کراچی کتب میلے کا چوتھا دن

کراچی کتب میلے کا چوتھا دن

کتاب انسان کی بہترین دوست ہے انہی اچھے دوستوں سے ملاقات کے لیے کراچی میں ہر سال کتب میلہ سجایا جاتا ہے۔ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے کا آج چوتھا روز تھا ۔

دوست تو بہت سے ہوتے ہیں جو آپ کے دکھ سکھ میں کام آتے ہیں لیکن کتاب انسان کی بہترین دوست ہے جس کی صداقت سے انکار ممکن نہیں یہی کتابیں ہمیں زندگی کے نشیب و فراز، رہن سہن اور آدابِ زندگی سکھاتی ہیں۔

ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ بارہویں بین الاقوامی کتب میلے کے چوتھے روز بھی شہریو ں کی بڑی تعداد علم کی پیاس بجھانے یہاں پہنچ گئی۔

کتابوں سے محبت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طر ح کے میلے کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔کتب میلے میں تمام اقسام کی کتابیں رعائتی قیمت پر دستیاب ہیں ۔سنجیدہ قارئین تو اپنی جگہ یہاں پر تو بچوں کی دلچسپی کی بھی بے شمار کتابیں موجود ہیں ۔ میلے میں مختلف ممالک نے بھی اپنے اسٹالز لگائے ہیں ۔

ہر سا ل سجائے جانے والے کتب میلے کا مقصد لوگوں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا تو ہے ہی ساتھ ہی ایک چھت تلے بہت سے موضوعات پر بیک وقت کتابیں فراہم کرنا بھی ہے۔

کتاب ایک مقناطیس کا کام کرتی ہیں جو پڑھے والوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں اور یہی منظر ہیں اس بک فئیر کا جہاں کتابوں سے محبت کرنے والے کھنچے چلے آرہے ہیں۔

 

مزید خبریں :