کھیل
19 دسمبر ، 2016

اسد شفیق کی شاندار اننگز،شائقین کے دل جیت لئے

اسد شفیق کی شاندار اننگز،شائقین کے دل جیت لئے

برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز اسد شفیق نے 137رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔انہوں نے گزشتہ روز گیری سوبرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ کے مرد میدان قرار پانے والے اسد شفیق کا کہناتھاکہ اچھی بیٹنگ پروہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں۔

ان کی بیٹنگ نے میچ کو دلچسپ اور سنسنی خیز بنادیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیل اینڈرز نے ہمت دکھاکر 490 رن کا ہدف پانے کی امید دلائی۔

چھٹی پوزیشن پرشفیق احمد کی مجموعی طور پر یہ 9ویں سنچری تھی، جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل گیری سوبرز نے اس پوزیشن پر 8سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

مزید خبریں :