19 دسمبر ، 2016
نامزد بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ فوج سرحدوں پر امن اور سکون کا قیام چاہتی ہے۔
بطور آرمی چیف نامزدگی سے قبل بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں بپن روات کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہئےاور ان کی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔