20 دسمبر ، 2016
راحیلہ الطاف...پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج 20 دسمبر کو منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔