دنیا
20 دسمبر ، 2016

ٹرمپ کی جانب سے روسی سفیر کے قتل کی مذمت

ٹرمپ کی جانب سے روسی سفیر کے قتل کی مذمت

 

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا،دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کردوں گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ترکی، سوئٹزرلینڈ اورجرمنی حملے ظاہر کرتے ہیں کہ مہذب دنیا کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اپنے تمام آزادی پسند دوستوں کے ساتھ مل کر دنیا سے دہشت گردوں اور ان کے مقامی اور عالمی نیٹ ورکس کا خاتمہ کردوں گا ۔

مزید خبریں :