دلچسپ و عجیب
23 دسمبر ، 2016

دل چاہے تو سیر کو جائیں،تھک جائیں تو پڑ کر سوجائیں

دل چاہے تو سیر کو جائیں،تھک جائیں تو پڑ کر سوجائیں

یوں تو بیڈآرام کرنے اور خواب خرگوش کے مزے لینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن امریکی کمپنی نے اس کا انوکھا استعمال کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ہوٹل بک کرنے والی معروف ویب سائٹ کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ موبائل بیڈ اسپورٹس کار کی مدد سے بنایا گیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں منعقد کیے جانے والے ایک ایونٹ کے دوران معروف برطانوی ریسنگ ڈرائیور نے اس موبائل بیڈ کو 84میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کرگنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2008میں موبائل بیڈ کو 69میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کر قائم کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں :