کھیل
27 دسمبر ، 2016

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے سری لنکا کیخلاف 6وکٹ پر 267 رنز

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے سری لنکا کیخلاف 6وکٹ پر 267 رنز

سری لنکن بولرز نے پروٹیز بیٹسمینوں کو حیران کردیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز میزبان جنوبی افریقی ٹیم نے 267رنز پر 6وکٹ گنوا دیے ہیں۔

فاسٹ بولر سرنگا لکمل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹ لیے ہیں۔ قبل ازیں کپتان ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز اسٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے پہلی وکٹ پر 104رنز بنا کر فیصلہ درست ثابت کیا تھا۔

البتہ دیگر بیٹسمین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، اسٹیفن کک59 اور ایلگر45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ صرف 20رنز بنا کر لکمل کا نشانہ بنے، جے پی ڈومینی نے 63رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ ڈیوپلیسی نے37 اور ٹیمبا بائوما 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پورٹ ایلزبیتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر کوئنٹن ڈی کوک25 اور ورنن فلینڈر 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

 

مزید خبریں :