کھیل
26 جون ، 2012

ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ میں پاکستان نے ملائشیا کو ہرادیا

کوالالمپور…انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائشیا کو 249 رنز سے شکست دیدی، 302 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم صرف 53 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ۔کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 302 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، انعام الحق، عمر وحید اور محمد نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، 303 رنز کے تعاقب میں ملائشیا کی ٹیم 53 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگرز میں پہنچ سکا، محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، ایونٹ میں یہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔

مزید خبریں :