خصوصی رپورٹس
28 دسمبر ، 2016

پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر،2016 میں جرائم کم ہوئے

پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر،2016 میں جرائم کم ہوئے

 

زاہد شیروانی ...پنجاب میں سال 2015 ءکے مقابلے میں سال 2016ء میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور چوری سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پولیس کی مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہی جس کی وجہ سے لاہور میں جرائم کی شرح کم ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈاکوؤں، رہزنوں، چوروں اور اغوا کاروں کے 3006 گروہوں کے 9177 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے ایک ارب27 کروڑ 81 لاکھ 86 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

اغواکاروں سے تاوان کی مد میں وصول کئے گئے6 کروڑ 83ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ۔

پنجاب پولیس کے مطابق2015ءمیں صوبے میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 82ہزار657 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ 2016 میں ان مقدمات کی تعداد 79 ہزار 510 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق2015کی نسبت 2016میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ برس اغوا برائے تاوان کے 81 جبکہ رواں سال 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قتل کے واقعات بھی 9 فیصد کم رہے۔2015میں قتل کے 4 ہزار 481واقعات پیش آئے جبکہ 2016 میں 4 ہزار 81 افراد مختلف واقعات میں قتل ہوئے۔

مزید خبریں :