28 دسمبر ، 2016
عبداللہ وحید راجپوت...آسٹریلیا کے میدانوں میں ہمیشہ مہمان ٹیموں کو پے در پے شکست اور کھلاڑیوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر ریکارڈ قابل ستائش رہا ہے۔
تاہم آسٹریلیا کے خلاف اسی کے میدان میں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہوں نے کینگروز کی بولنگ کا قلعہ قمع کیا اور ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ان میں لیجنڈری بیٹسمین ویلی ہیمنڈ سر فہرست ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ آ سٹریلوی سر زمین پر تین مرتبہ انجام دیا۔
تاہم اب تک صرف چار ایشیائی کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا میں ڈبل سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میںروی شاستری206سال1991-92میں کھیلی گئی پانچ ٹیسٹ میچزکی سریز کے تیسرے میچ میں بنائی گئی۔انھوں نے اس دوران اپنی ٹیم کا اسکور 483 رنز تک پہنچاکروہ پہلے ایشین بلے باز بنے
انکے بعد یہ اعزاز راہول ڈریوڈ 233نے حاصل کیا، یہ سیریز 2003-04میں کھیلی گئی ، راہول ڈریوڈ نے ڈبل سینچری اسکور کرتےہوئے وی وی ایس لکشمن کے ساتھ مل کر 303 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 500 رنز عبور کرنے میں مدد فراہم کی۔اوربھارت یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہا۔
تیسرے پلیئرماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر تھے جنھوں نے 241 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔میچ بنا کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا جس کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-1 سے برابر رہی۔ یہ میچ اس حوالے سے یاد گار ہے کہ یہ دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک کپتان ، اسٹیو وا کے کیئریئر کا آخری ٹیسٹ میچ تھا جس میں انہوں نے کل 120 رنز اسکور کئے تھے۔
اور اب یہ اعزازا ظہر علی نے میلبورن کے تاریخی میدان میں 205 رنز کی شاندار باری کھیل کر حاصل کیا۔اظہر علی پاکستان کی جانب سے پہلےجبکہ ایشیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نےآسٹریلیا میں ڈبل سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔