31 دسمبر ، 2016
مدیحہ نور...دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں امریکا میں روبوٹس نے کسٹمر سروسز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال میں پیپر نامی روبوٹ، جبکہ سین جوز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیٹی نامی روبوٹ کو متعارف کروایا گیا ہے۔
انسان دوست روبوٹ نہ صرف ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور مال میں آنے والے گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ کسٹمرز کو ایئرپورٹ اور مال سے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔
یوں باتیں کرتے کسٹمر سروسز دیتے روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔