کھیل
26 جون ، 2012

یوروکپ 2012 کا پہلا سیمی فائنل کل اسپین اور پرتگال کے مابین ہو گا

یوروکپ 2012 کا پہلا سیمی فائنل کل اسپین اور پرتگال کے مابین ہو گا

وارسا…یورو 2012 فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل دفاعی چیمپین اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یورو دوہزاربارہ میں اسپین اب تک ناقابل شکست ہے،عالمی ودفاعی چیمپین اسپین نے اٹلی کے خلاف پہلا میچ ڈرا کرنے کے بعد آئرلینڈ ،کرویشیا اور فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسری جانب پرتگال کو پہلے ہی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس نے ڈنمارک ، ہالینڈ اور چیک ری پبلک کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا۔یورو 2012 کا پہلا سیمی فائنل کل رات 11 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید خبریں :