03 جنوری ، 2017
لاہور ایئرپورٹ پر سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز اہلکاروں اور مسافرکے درمیان جھگڑا ہوگیاومسافر زبیر حسین نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مسقط سے لاہور پہنچا تھا ۔
ذرائع کے مطابق مسافر کے سامان میں الیکٹرونکس سامان تھا جس پر کسٹمز اہلکاروں نے ڈیوٹی مانگی تو جھگڑا ہوگیا۔ کسٹمز حکام کہتے ہیں مسافر نے سامان چیکنگ کے دوران بدتمیزی کی تھی ۔
ادھر مسافر نے الزام عائد کیا ہےکہ کسٹمز اہلکاروں نےڈیوٹی کے بجائے رشوت مانگی تھی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ،اس دوران بچانے کے لیے آنے والے دوسرے مسافرنصراللہ کو بھی زدوکوب کیا۔