04 جنوری ، 2017
نئے سال کے موقع پر جہاں نیویارک میں ایک طرف عوام خوشیاں منانے میں مصروف تھے تو وہیں نامعلوم چور ساٹھ لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق تقریبا 63 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے یہ زیورات ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک عمارت کی چھٹی منزل میں واقع زیورات کی دکان سے چرائے گئے۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ جس وقت یہ واردات کی گئی اس وقت نیوایئر کے موقع پر سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار علاقے میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تین نامعلوم چوروں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔