04 جنوری ، 2017
بلجیم میں برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ میلہ جاری ہے جس کی تھیم ڈزنی کرداروں پر رکھی گئی ہے۔
ہیسلٹ شہر میں منعقد ہونے والی اس نمائش کیلئے دنیا کے9ممالک سے14پیشہ ور مجسمہ سازوں سمیت کئی آرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں۔
اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کینیڈا، روس، بلغاریہ،جاپان،ناروے،فن لینڈ،امریکااور چین سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔
منفی 6ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں 375اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے 2سے6میٹر اونچے مجسموں کو حتمی شکل دی، جن کی تیاری میں170ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔
اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیاہے۔
19نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد8جنوری کو اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس دوران ہزاروں مقامی افراد اور سیاح شرکت کر رہے ہیں۔