05 جنوری ، 2017
بھارتی کرکٹ بورڈ قانونی بلوں کی مد میں100کروڑ روپے خرچ کرنے کے باجود سپریم کورٹ میں مقدمہ ہار گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بی سی سی آئی نے2013 آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی کاروائی کے دوران 100 کروڑ روپے سے ذائد رقم خرچ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی کاروائی میں بورڈ نے یومیہ 9لاکھ روپے مختلف سطح پر خرچ کیے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے تک 2013 سے چلنے والے مقدمے کی 91 سماعتیں ہوئی تھیں۔