07 جنوری ، 2017
فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی فیشن شوز کا باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کیا جاتا ہے۔
برطانوی دار الحکومت لندن میں بھی4 روزہ مینز فیشن ویک جاری ہے، جس میں معروف ڈیزائنرزموسم کی مناسبت سے اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔
فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کررہے ہیں۔6جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 9جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔