27 جون ، 2012
راولپنڈی… افغانستان میں امریکی و ایساف افواج کے سربراہ جنرل جون ایلن نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کے مسئلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک روزہ دورے پر پاکستان آنیوالے جنرل جون ایلن کا سلالہ واقعے کے بعد یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے، اس سے وہ گزشتہ ماہ پاکستان آئے تھے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ جنرل اشفاق کیانی نے دیر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حالیہ حملے کا ایشو بھی اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کو پاکستان مخالف سرحدی دراندازی کا سخت نوٹس لینا چاہیئے۔